ہم نے مشرف سے ڈائیلاگ کرکے اقتدار سےباہر نکالا،آصف زرداری

نوازشریف نےپیپلزپارٹی کےساتھ کھلواڑکیا، یہ اڈیالہ جیل صاف کروا رہے ہیں،ان کوکیا پتا یہ لانڈھی جیل جاتے ہیں یا کہیں اورجاتے ہیں؟ نجی ٹی وی کوخصوصی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 28 اپریل 2018 17:32

ہم نے مشرف سے ڈائیلاگ کرکے اقتدار سےباہر نکالا،آصف زرداری
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 اپریل 2018ء) : پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے مشرف سے ڈائیلاگ کرکے اقتدار سے باہر نکالا، نوازشریف نے پیپلزپارٹی کے ساتھ کھلواڑ کیا، یہ اڈیالہ جیل صاف کروا رہے ہیں، ان کوکیا پتا لانڈھی جیل جانا یا کہیں اور جانا ہے؟ انہوں نے نجی ٹی وی کوخصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف تو باہر چلے جاتے ہیں ہم نے تو یہیں رہنا ہے۔

یہ ملک کودیوا لیہ کرکے جاتے ہیں ہم آ کر معیشت کو سنبھالا دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم نے مشرف سے ڈائیلاگ کرکے اسے باہر نکالا۔ آئین بھٹو نے بنایا پھران کے بعد ہم نے18 ویں ترمیم کی۔ آصف زرداری نے کہا کہ نواز شریف نے پیپلز پارٹی کے ساتھ کھلواڑ کیا۔ نوازشریف اقتدارمیں آکرمغل اعظم بن گئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اڈیالہ جیل صاف کروا رہے ہیں،ان کو کیا پتا یہ لانڈھی جیل جاتے ہیں یا کہیں اورجاتے ہیں۔ انہوں نے ایک سوال پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جنرل باجوہ پہلے آرمی چیف ہیں ۔جنہوں نے پاک افغان سرحد پرباڑ لگوانے کا کام شروع کروایا۔ جنرل باوجوہ نے محسوس کیا کہ انٹری روکنا پڑے گی۔