پہلی چیف منسٹرپنجاب نیشنل ویمن چیمپئن شپ میں ویمن سینئرز اور گرلز انڈر 19 کے کوارٹرفائنلزمقابلے

ہفتہ 28 اپریل 2018 19:02

پہلی چیف منسٹرپنجاب نیشنل ویمن چیمپئن شپ میں ویمن سینئرز اور گرلز انڈر ..
لاہور۔28 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پہلی چیف منسٹرپنجاب نیشنل ویمن چیمپئن شپ 2018ء کے دوسرے روز ویمن سینئرز اور گرلز انڈر 19 کے کوارٹرفائنلز کھیلے گئے۔ اس موقع پر صدر پنجاب سکواش ایسوسی ایشن ڈاکٹر ندیم مختار، سیکرٹری شیراز سلیم، خزانچی طارق ملک، محمد عمران، شعیب مسعود، محمد عاصم، محمد ارشد، محمد شاہد اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

ویمن سینئر کیٹیگری میں زویا خالد (آرمی) نے شفق چودھری (پنجاب) کو 11/2, 11/2, 11/3 سے ، روشنا محبوب (آرمی) نے بشری خالد (پنجاب ) کو 11/1, 11/0, 11/1 سے، رفعت خان (واپڈا) نے کلثوم بی بی (پنجاب) کو 11/1, 11/3, 11/1 سے، صائمہ شوکت (واپڈا) نے تحریمہ اسلام (سندھ) کو 11/6, 11/4, 11/5 سے ہرا کر سیمی فائنلز کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

گرلز انڈر 19 کے کوارٹرفائنلز میں آمنہ فیاض (پی آئی ای) نے صبغہ ارشد (پنجاب) کو 11/7, 11/9, 11/4 سے، ایمن شہباز (ایس این جی پی ایل) نے صلیحہ چودھری (پنجاب) کو 11/2, 11/4, 11/1 سے، نور العین اعجاز نے فجر حمید (پنجاب) کو 11/0, 11/1, 11/1 سے جبکہ آخری کوارٹرفائنل میں نور الہدی (ایس این جی پی ایل) نے سیدہ شبانو(پنجاب) کو 11/0, 11/0, 11/1 سے ہرا کر سیمی فائنلز کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

آج بروز اتوار ویمن سینئرز میں پہلا سیمی فائنل زویا خالد اور روشنا محبوب کے درمیان دوپہر بارہ بجے، دوسرا سیمی فائنل رفعت خان اور صائمہ شوکت کے درمیان دوپہر 12.30 پر کھیلا جائے گا۔ گرلز انڈر 19 میں پہلا سیمی فائنل آمنہ فیاض اور ایمن شہباز کے درمیان ایک بجے، دوسرا سیمی فائنل نور العین اعجاز اور نور الہدی کے درمیان 1.30 بجے کھیلا جائے گا۔ سیمی فائنلز کے مہمان خصوصی صدر پنجاب سکواش ایسوسی ایشن ڈاکٹر ندیم مختار ہوں گے۔تمام میچز فالو آن کی بنیاد پر کھیلے جائیںگے۔

متعلقہ عنوان :