کراچی ،رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ،2ملزمان گرفتار ،اسلحہ ،ایمونیشن اور منشیات برآمد

ہفتہ اپریل 19:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی سنگین جرائم میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ ،ایمونیشن اور منشیات برآمد کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کے مطابق آرٹلری میدان کے علاقے میں کارروائی کے دوران اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم ند ا محمد کو گرفتار کیا گیا ۔ادھر ڈیفنس کے علاقے میں رینجرز نے ایک اور کارروائی کے دوران ملزم محمد یاسر عرف مکھی کو گرفتار کیا جو منشیات فروشی میں ملوث ہے ۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ،ایمونیشن ،مسروقہ سامان اور منشیات بھی برآمد کی گئی ہے ۔ملزمان کو مزید قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے ۔