5سال تک کی عمرکے کروڑوں بچوں کو پولیوویکسین پلانا حکومت کا مؤثر قدم ہے،حاجی حنیف طیب

ہفتہ 28 اپریل 2018 19:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) نظام مصطفی پارٹی سربراہ سابق وفاقی وزیر،پولیوکے خاتمے کے لئے روٹری علماء کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹرحاجی محمد حنیف طیب نے ملک بھر میں انسدادپولیومہم کاچوتھا مرحلہ شروع ہونے پر اپنے ایک پیغام میں کہاہے کہ ملک کو پولیوفری بنانے کی حکمت عملی کے تحت 5سال تک کی عمرکے کروڑوں بچوں کو پولیوویکسین پلانا حکومت کا مؤثر قدم ہے۔

انہوںنے کہاکہ ایک اندازے کے مطابق دُنیابھر میں تین ارب بچوں کو بارہ اًرب سے زائد پولیوویکسین کے قطرے پلائے جاچکے ہیں جو اس بات کاغمازہے کہ دُنیا کو پولیوفری بنانے کے لئے حکومت کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر بھی کوششیں جاری ہیں۔انسدادپولیوپروگرام کے قومی رابطہ کارکے مطابق اًب تک سائیڈایفیکٹ کی کوئی شکایت سامنے نہیں آئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیومہم کو ناکام بنانے کے بعض لوگ منفی پروپیگنڈاکرتے ہیں جو بچوں کی صحت،مستقبل اور زندگی سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

حاجی حنیف طیب نے والدین سے اپیل کی ہے کہ شکوک وشبہات سے بالاترہوکر اپنے بچوں کو معذوری سے بچانے کے لئے پولیوویکسین ضرور پلائیں اور کسی پروپگنڈاکوخاطر میں نہ لائیں۔جب تمام مکاتب فکر کے جیدعلماء کرام نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں بین الاقوامی اسکالرزبلاکرسائنس دانوں اور ڈاکٹروں کی موجودگی میں تفصیلی میٹنگ کے بعد یہ فیصلہ دے دیاہے کہ یہ قطرے نقصان دہ نہیں ہیں ،پوری دنیا میں جہاں جہاں پولیوکا خاتمہ ہوایہ قطرے ہی پلائیں گئے تھے،55اسلامی ملکوں سے بھی پولیوکے خاتمہ اسی قطروں کے ذریعے ہواہے۔انہوںنے اپیل کی کہ اس سلسلے،علماء ،مشائخ وکلاء،ڈاکٹر،استاتذہ،ممتازشخصیات اورمعاشرے کے تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے افرادبھی اپنی ذمہ داریاں پوری کریں ۔

متعلقہ عنوان :