بھاٹی گیٹ میں موٹر سائیکل سواروںکی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،دو افراد شدید زخمی

ہفتہ 28 اپریل 2018 19:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) بھاٹی گیٹ کے علاقہ میں نا معلوم موٹر سائیکل سواروںنے اندھا دھند فائرنگ کر کے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر دو افراد شدید زخمی ہو گئے، اطلاع ملنے پر پولیس اورریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ بھاٹی گیٹ کے علاقہ میں موٹر سائیکل سوار دو نا معلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر ایک شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ گولیاں لگنے سے دو افراد زخمی ہو گئے ۔

فائرنگ سے ہر طرف افرا تفری مچ گئی جس کے باعث ملزمان بآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی جس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ جائے وقوعہ سے ضروری شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق بظاہر یہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم اصل حقائق تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :