وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان دورہ برطانیہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

ہفتہ اپریل 19:08

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان دورہ برطانیہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ ائیرپورٹ پر سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق وزیراوقاف راجہ عبدالقیوم خان و لیگی راہنماوں و کارکنان نے استقبال کیا۔

(جاری ہے)

بیرون ملک دورہ کے دوران وزیراعظم آزادکشمیرنے 18 اپریل کو بھارتی وزیراعظم کے خلاف احتجاجی مارچ میں شرکت کی اس کے علاوہ دارالعمراء اور دارالعوام کا دورہ بھی کیا اور اراکین کو مسئلہ کشمیر پر بریف کیا۔علاوہ ازیں انہوںنے تارکین وطن کے اجتماعات سے خطاب بھی کیا۔