پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر میں کاروائیاں5ہزار سے زائد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ،32سیل،

102کو جرمانے لاہورمیںمضر صحت گوشت،بیمار اور لاغر مرغیوں کی موجودگی پر6 چکن سیل پوائنٹس،ملاوٹی دودھ فروخت کرنے پر 3 ملک پوائنٹس سیل ملتان میں ناقص انتظامات ،زنگ آلود مشینری،کیمیکل، مصنوئی فلیورزسکرین کے استعمال پر12فوڈ پوائنٹس سربمہر،راولپنڈی میں زائد المعیادمشروبات کی موجودگی پر بیوریجزایجنسی، کاربونیٹڈڈرنکس فروخت کرنے پر سکول کینٹین، ناقص انتظامات پر 2فوڈ پوائنٹس سیل

ہفتہ 28 اپریل 2018 19:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) پنجاب فو ڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے لاہور میںکاروائی کرتے ہوئی مضر صحت گوشت،بیمار اور لاغر مرغیوں کی موجودگی پر6 چکن سیل پوائنٹس،ملاوٹی دودھ فروخت کرنے پر 3 ملک پوائنٹس سیل کر دیے گئے ۔جبکہ غیر معیاری خوراک مہیا کرنے پر11 فوڈ پوائنٹس کو2لاکھ17ہزار کی جرمانے عائد کئے۔ 50 4کلو ناقص چکن، 2 ہزار لیٹر کے قریب ناقص دودھ اوربھاری مقدار میں ناقص غذاتلف کرتے ہوئے 92فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کیے ۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل رافعہ حیدر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی میٹ اور ڈیری سیفٹی ٹیموںنے لاہور میں کاروائی کرتے ہوئے اچھرہ ،نشتر ٹاون، بادامی باغ،رحمن پورہ اور سبزہ زارکے علاقوں میں کاروائیاںکرتے ہوئے ناقص،پانی لگے گوشت، بیمار اور لاغر مرغیوں کی موجودگی پر 6 معروف چکن پوائنٹس سیل کردیے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ڈیری سیفٹی ٹیم نے ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ماچس فیکٹری شاہدرہ میں شہباز ملک شاپ،گارڈن ٹاون میں اللہ مالک ملک شاپ، ٹاون شپ میں سرور ملک شاپ کو ملاوٹی دودھ فروخت کرنے،حشرات کی بھرمار،گندے برتنوں کی موجودگی پر سربمہر کر دیا۔

۔ مزید برآں فوڈ سیفٹی ٹیمز نے صفائی کے ناقص انتظامات ،زائدلمعیاد اشیاء کی موجودگی، لیبلنگ کی عدم موجودگی،کھلے رنگ استعمال کرنے اور کیمیکل ڈرمز کا استعمال کرنے ،دی گئی ہدایات پرعمل نہ کرنے، ورکرز کے میڈیکلز عدم موجودگی ،ناقص تیل کے استعمال کرنے اور حشرات کی بہتات پر11فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر2لاکھ17ہزار کے جرمانے عائد کئے ۔

جبکہ 50 4کلو ناقص چکن، 2 ہزار لیٹر کے قریب ملاوٹی دودھ اور بھاری مقدار میں مضر صحت اور زائدلمعیاد غذا کو موقع پر تلف کر دیا گیا ۔ قوانین کی خلاف ورزی پر92فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کئے گئے۔۔ دیگر شہروں میں کاروائی کرتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میںملاوٹ مافیاکے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ملتان میں12 فوڈ پوائنٹس کو قوانین کی خلاف ورزی پر سر بمہرکر دیا گیا۔

جبکہ متعددفوڈ پوائنٹس کو ناقص انتظامات اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر1لاکھ 10ہزار کے جرمانے عائدکیے۔ر اولپنڈی فوڈ سیفٹی ٹیموںنے کاروائیاں کرتے ہوئے زائد المعیادمشروبات کی موجودگی پر معرف بیوریجزایجنسی، کاربونیٹڈڈرنکس فروخت کرنے پر سکول کینٹین سیل اورغیر معیاری انتظامات پر 2 پوائنٹس کو سر بمہر کر دیا۔ جبکہ صفائی کے ناقص انتظامات اور غیر معیاری خوراک مہیا کرنی12 فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر 90,000کے جرمانے عائد کیے۔

بھاری مقدار میں ناقص خوراک برآمدکرکے موقع پرتلف کرتے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹسز جاری کیے ۔گوجرانوالہ میں پنجاب فو ڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمزنے ڈویژن بھر میں کاروائیاں کرتے ہوئے غیر معیاری خوراک مہیا کرنے پر 3فوڈ پوائنٹس جبکہ سیالکوٹ میں مضر صحت گٹکا کی فروخت پر 2پان شاپ اور جنرل سٹور کو سیل کر دیا گیا۔ حفظانِ صحت کے اصولوں کے خلاف ورزی پر1لاکھ14ہزار کے جرمانے عائد کئے۔

600 پیکٹ ممنوعہ گٹکا،بھاری مقدار میں ناقص غذاتلف کرتے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹسز جاری کیے۔ فیصل آباد اور گردونواح میں کاروائیاں کرتے ہوئے غیر معیاری اجزاء استعمال کرنے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 5فوڈ پوائنٹس سر بمہر کر دیے ۔ زائدلمعیاد اشیاء فروخت کرنے اور ناقص انتظامات پرمتعدد فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر35000کے جرمانے عائد کئے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سرگودھااور گردونواح میںملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے مضر صحت آئل تیار کرنے والے 2 فیٹ رینڈرنگ یونٹس سر بمہر کر دیے۔ متعدد فوڈ پوائنٹس کو ناقص صفائی کے انتظامات اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر103000کے جرمانے عائدکیے نیز بھاری مقدار میںمضرصحت غذا تلف کرتے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹسز جاری کیے۔