ڈاکٹر توقیر شاہ ماڈل ٹائون کے قتل عام میں شریک کار تھے ‘ڈاکٹر حسن محی الدین

بطور انعام سفیر بنایا گیا، چیئرمین سپریم کونسل کی عوامی لائرز موومنٹ کے وفد سے گفتگو

ہفتہ اپریل 19:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) پاکستان عوامی تحریک کے سینئر رہنما چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے کہا ہے کہ توقیر شاہ کو سانحہ ماڈل ٹائون کے قتل عام کے منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے پر بطور انعام سفیر کا عہدہ دیا گیا۔سنیئر وکلاء رہنمائوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ۔۔ڈاکٹر توقیر کی تقرری کی درست چھان بین ہو گئی تو یہ تقرری سانحہ ماڈل ٹائون سے منسلک نکلے گی۔

(جاری ہے)

سانحہ ماڈل ٹائون کے انصاف میں تاخیر کے ذمہ دار موجودہ حکمران ہیں۔سینئر وکلاء کے وفد نے عوامی لائرز موومنٹ کے کنونیئر لہراسب گوندل ایڈووکیٹ کی قیادت میں ملاقات کی۔۔ڈاکٹر حسن محی الدین نے کہاکہ جسٹس باقر نجفی کمیشن کے سامنے وزیر اعلیٰ پنجاب نے بیان حلفی میں کہا تھا کہ انہوں نے ڈاکٹر توقیر شاہ کو ٹیلیفون پر پولیس کو پیچھے ہٹنے کا حکم دیا تھا۔یہ بیان اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ ڈاکٹر توقیر شاہ پورے سانحہ کے موقع پر آن بورڈ تھے۔