چین نے یکم مئی کی تعطیلات سے محکمہ سیاحت کو ریکارڈ آمدن کی توقع

ہفتہ 28 اپریل 2018 19:30

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2018ء) توقع ہے کہ یوم مئی کی تعطیلات کے دوران مجموعی طورپر149ملین سیاح سفر کریں گے ۔ جو کہ گزشتہ سالکی تعداد 134ملین سے زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات چین کی ٹور ازم اکیڈمی کے ایک سروے میں بتائی گئی ہے ملک بھر کے ساٹھ شہروں میں کیے جانے والے سروے کے مطابق اس امر کا امکان ہے کہ ملک کی سیاحت کی صنعت تعطیلات کے دوران88بلین یوآن (13.9بلین ڈالر )کمائے گی یوم مئی کی تعطیلات اتوار سے منگل تک ہونگے ۔

2017میں محکمہ سیاحت کو 79بلین یوآن کی آمدن ہوئی تھی۔ سروے کیے جانے والوں میں سے ایک تہائی سے زیادہ نے کہا ہے کہ وہ سمندر پار مقامات جائیں گے۔سمندر پار انتہائی مقبول مقامات میں سنگاپور ،تھائی لینڈ اور ملائیشیا شامل ہیں جبکہ کینیڈا،فرانس اور روس پہلے کے مقابلے میں زیادہ مقبول ہوتے جارہے ہیں۔