پنجاب بھر میں ڈرگ ایکٹ 2017 کیخلاف تیسر ے روز بھی شٹرڈا ئو ن ہڑتال‘ متعدد میڈیکل سٹور بند ، مریض رلتے رہے

ہفتہ 28 اپریل 2018 19:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2018ء) پنجاب بھر میں ڈرگ ایکٹ 2017 کیخلاف تیسر ے روز بھی شٹرڈا ئو ن ہڑتال‘ متعدد میڈیکل سٹور بند ہونے سے مریض رلتے رہے جبکہ مسٹس اینڈ ڈرگز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے ڈرگ ایکٹ 2017 کے خاتمے تک شٹر ڈان ہڑتال جاری رہے گی۔تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز لاہور میں بڑے ہسپتالوں کے باہر میڈیکل سٹور بند ہیں تاہم میو اور گنگارام ہسپتال کے باہر چند میڈیکل سٹورز کھلے رہے راولپنڈی میں آل پاکستان کیمسٹ ایسوسی ایشن کی کال پر میڈیکل اسٹورز بند رہے گوجرانوالہ میں بھی میڈیکل سٹورز مالکان نے شٹر ڈا ئو ن کر رکھا ہے، ہڑتال کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے کمسٹس اینڈ ڈرگز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے ڈرگ ایکٹ 2017 کے خاتمے تک شٹر ڈان ہڑتال جاری رہے گی پنجاب کے بڑے شہروں کی طرح چھوٹے شہروں میں میڈیکل سٹورز بند ہونے کی وجہ سے مریض رل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سیالکوٹ میں بھی میڈیکل سٹورز مالکان کسی سے پیچھے نہیں، ضلع بھر میں میڈیکل اسٹور بند ہونے کی وجہ سے مریضوں کو دواں کے حصول میں سخت مشکلات کا سامنا ہے اوکاڑہ، نارووال اور وہاڑی میں ہڑتال کے باعث دوائیں ناپید ہیں، جس کی وجہ سے مریض دواں کے حصول کے لئے مارے مارے پھر رہے ہیں۔ صادق آباد، چشتیاں، پیر محل اور قصور میں بھی میڈیکل سٹورز پر تالے پڑے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :