شب برات یکم مئی کو ملک بھر میں شب برات مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

ہفتہ 28 اپریل 2018 19:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2018ء) شب برات یکم مئی منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو ہو گی، ملک بھر میں شب برات مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔

(جاری ہے)

ہرسال کی طرح اس سال بھی شب برات پر ملک بھر کی مساجد کو خصوصی طور پر سجایا جائیگا، جہاں رات بھر عبادات کی جائیں گی، خصوصی نوافل ادا کئے جائیں گے اور ملک کی ترقی و خوشحالی، امت مسلمہ کی سربلندی، گناہوں کی بخشش، آسودگی، بیماریوں سے شفایابی کی خصوصی دعائیں کی جائیں گی لوگ اپنے مرحومین کی قبروں پر فاتحہ خوانی اور دعاوں کے لئے قبرستان بھی جائیں گے۔ شہری انتظامیہ نے اس سلسلے میں قبرستانوں کی صفائی ستھرائی کے لئے خصوصی انتظامات کر لئے ہیں۔