Live Updates

تحریک انصاف نے مینار پاکستان جلسے میں کھلاڑیوں کا لہو گرمانے کیلئے پنجابی گانا ریلیز کر دیا

’تبدیلی آن والی ہے، خوشحالی چھان والی اے، لیڈر ساڈا خان اے پاکستان دی شان اے شان اے

ہفتہ 28 اپریل 2018 19:44

تحریک انصاف نے مینار پاکستان جلسے میں کھلاڑیوں کا لہو گرمانے کیلئے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2018ء) تحریک انصاف نے مینار پاکستان جلسے میں کھلاڑیوں کا لہو گرمانے کیلئے پنجابی گانا ریلیز کر دیا’’تبدیلی آن والی ہے، خوشحالی چھان والی اے، لیڈر ساڈا خان اے پاکستان دی شان اے شان اے۔تحریک انصاف کی جانب سے جاری کیے گئے پنجابی گانے کو عفی خان نے گایا ہے۔

(جاری ہے)

گانے میں پی ٹی آئی اے کے پرانے مینار پاکستان اور دیگر شہروں میں جلسے کے ویڈیو شاٹس شامل کئے گئے ہیں‘گانے میں کپتان کے سانڈ بائٹس ا بھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے، دی گئی ہے۔

گانے میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی پارٹی کو ہدف کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے واضح رہے کہ کپتان نے 29 اپریل کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان کر رکھاہے، جلسے کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں، کرسیاں لگ گئیں ہیں، لاہور کی اہم شاہراہوں پارٹی پرچموں کی بہار آگئی ہے، کپتان جلسے میں اہم اعلانات کریں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات