آزادکشمیرمیں کامیاب ختم نبوت کانفرنسز پر الطاف بٹ کااظہار تشکر

کشمیری مسلمانوں نے جو ختم نبوت کے اجتماعات منعقد کروائے خراج تحسین کے مستحق ہیں

ہفتہ 28 اپریل 2018 19:44

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2018ء) سابق امیدواراسمبلی و مرکزی رہنماء مسلم لیگ ن مولانامحمدالطاف کا تحریک تحفظ ختم نبوت آزادکشمیر کی جانب سے کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر اظہار تشکر ، تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں ،ْ علماء اکرام ،ْ قراء ،ْ حفاظ ،ْمدارس دینیہ کے طلبہ ،ْ سول سوسائٹی کے راکین ،ْ حکومتی و اپوزیشن اراکین سمیت تمام افرادکی شرکت پر اُن کاشکریہ اداکیا ، تحریک تحفظ ختم نبوت کے منتظمین کو بہترین انتظامات پر مبارکباد دی گئی اس موقع پرانہوں نے کہاکہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمدفاروق حیدرخان کی خصوصی دلچسپی ،ْ ممبراسمبلی راجہ صدیق اور پیرعلی رضا بخاری کی کاوشوں سی6فروری 2018ء کو آزادکشمیراسمبلی میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قراردینے اورتحفظ ناموس رسالت بل منظورہونے کے بعد آزادکشمیرکے قریہ قرقہ ،ْ بستی بستی میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں نے جو ختم نبوت کے اجتماعات منعقد کروائے جس کا تہہ دل سے شکریہ اداکرتے ہیں اورآمدہ بھی کوئی بھی انجمن سیاسی و مذہبی جماعت کسی بھی مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے مسلمانان کشمیر کی جانب سے ختم نبوت کے اجتماعات کے انعقاد پر خیرمقدم بھی کریں گے اور بھرپورشرکت بھی کریں گے ،ہر طرح کاتعاون بھی کریں گے آزادکشمیراسمبلی کا مسلم لیگ ن حکومت کا یہ کارنامہ سنہری حروف میں لکھاجائیگا۔