ختم نبوت کانفرنس کل مظفرآباد میں ہو گی‘تمام تیاریاں مکمل‘

دارالحکومت سج گیا امیر الجاہدین علامہ خادم رضوی سمیت مرکزی قائدین خطاب کرینگے‘ قیادت کا سرزمین مظفرآباد پر فقیدالمثال استقبال کیا جائیگا

ہفتہ اپریل 19:44

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) ختم نبوت کانفرنس آج 29اپریل بروز اتوارآزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں منعقد ہوگی جس کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ کانفرنس سے امیر الجاہدین علامہ خادم رضوی سمیت مرکزی قائدین خطاب کرینگے۔ علامہ خادم رضوی سمیت دیگر قیادت کا سرزمین مظفرآباد پر فقیدالمثال استقبال کیا جائیگا۔

مظفرآباد شہر کو بینرز‘ پینا فلیکسز اور پوسٹر ز سے سجادیا گیاہے۔ اس حوالے سے تحریک لبیک آزاد کشمیر کے مرکزی امیر علامہ عبدالغفور تابانی نے ضلعی امیر علامہ سید شبیر حسین کاظمی اور دیگر ذمہ داران کے ہمراہ صحافیوں کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ’’ختم نبوت کانفرنس فتنہ قادیانیت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی۔

(جاری ہے)

سرزمین مظفرآباد پرامیر الجاہدین علامہ خادم رضوی کی آمد اہل کشمیر کیلئے سعادت کی بات ہے۔

آ ج اپر اڈہ یونیورسٹی کے سامنے ہونیوالی کانفرنس کی تمام تیاریاں مکمل ہیں ۔ علامہ خادم حسین رضوی سمیت مرکزی قائدین کانفرنس سے خطاب کرینگے۔ کانفرنس میں سول سوسائٹی ‘تاجران ‘وکلاء ‘ طلبہ سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے افراد شرکت کرینگے۔ قائدین کا فقید المثال استقبال کیا جائے گا۔ علامہ عبدالغفور تابانی نے مزید کہاکہ ہم برما میں قتل ہونیوالی بیٹیوں کے خون کابدلہ لیں گے۔

شام ،، بیت المقدس ، مقبوضہ کشمیر میں فوری طور پرقتل وغارت کا سلسلہ بند کیا جائے۔ عالمی برداری اور اقوام متحدہ شام ،، بیت المقدس ، مقبوضہ کشمیرمیں ہونے والے مسلمانوں پر مظالم کا نوٹس لے۔انہوں نے کہاکہ پورے آزاد کشمیر سے قافلے مظفر آباد ختم نبوت کانفرنس میں شر کت کریں گے علامہ خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری کی قیادت میں تحریک کامیابی سے اپنے منز ل کی جانب گامزن ہے۔