Live Updates

ہٹیاں بالا‘ سیاسی وسماجی راہنما راجہ سفیر احمد خان ا پنے خاندان برداری سمیت تحریک انصاف آزاد کشمیر میں شامل

ہفتہ 28 اپریل 2018 19:44

ہٹیاں بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2018ء) تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی نائب صدر امیدوار اسمبلی حلقہ پانچ ہٹیاں بالا چوہدری اسحاق طاہر ایڈووکیٹ کی کاوش سیاسی وسماجی راہنما راجہ سفیر احمد خان ا پنے خاندان برداری سمیت تحریک انصاف آزاد کشمیر میں شامل ان کے اعزاز میں پی ٹی آ ئی ہٹیاں بالا کے آفس میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سا بق وزیر قائمقام صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر خواجہ فاروق احمد، مرکزی نائب صدر سا بق وزیر سردار حاجی گل خندان،میاں اخلاق رسول ، امتیاز اعوان پر تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی نائب صدر امیدوار اسمبلی حلقہ پانچ ہٹیاں بالا چوہدری اسحاق طاہر ایڈووکیٹ،ضلع صدر اخلاق خان ،پارٹی رہنماؤں طیب منظور کیانی.راجہ عظیم زاہد ایڈووکیٹ. ،صدر پی ٹی آئی اخلاق خان،،راجہ آصف لطیف،ناصر مغل،آصف مغل،سلطان کیانی،شیخ صادق ،ظفراقبال ایڈووکیٹ،عمراعوان،اسرار احمدنے و دیگر کارکنان نے شرکت کی سا بق وزیر قائمقام صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر خواجہ فاروق احمد نے مسلم لیگ (ن) باقاعدہ مستعفی ہو کر اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر نے پر پھولوں کے ہار ڈالے د کارکنان کی تحریک انصاف شمولیت کے موقع پر قائمقام صدر خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ تحر یک انصاف ایک نظریاتی تحریک اور نظریہ کا نام ہے تحریک انصاف کے کارکنان ووٹر سپورٹر کے لیے باعث فخر بات ہے کہ انکو عمران خان بیرسٹر سلطان محمود چودھری جیسی کرپشن سے پاک قیادت میسر ہے عمران خان نے جو عوام میں شعور اگائی بیدار کرنے عوام کو اپنے حقوق لینے اپنے حق کے لیے لڑنے آواز بلند کرنے کرپشن کے خلاف جنگ لڑنے کے لیے جو جدوجہد جاری رکھی ہے وہ ناقابل فراموش قابل تحسین ہی.وہ دن دور نہیں جب پاکستان میں تحریک انصاف عوامی طاقت کے ساتھ بر سر اقتدار اور عمران خان وزیراعظم ہونگی.عوام حقیقی معنوں میں تبدیلی محسوس کرینگی.�

(جاری ہے)

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات