بھمبر سماہنی روڈ پر موٹر سائیکل اور کار میں تصادم ، موٹر سائیکل سوار شدید زخمی‘ ڈسٹرکٹ ہسپتال بھمبر منتقل

ہفتہ 28 اپریل 2018 19:44

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2018ء) بھمبر سماہنی روڈ پر جنڈی چونترہ کے قریب موٹر سائیکل اور کار میں تصادم ، موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ہسپتال بھمبر پہنچا دیا گیا ، تفصیلات کے مطابق بھمبر کی تھصیل سماہنی کے علاقہ ڈب کا رہائشی نوجوان سمعی کفایت ولد محمد کفایت قوم جاٹ موٹر سائیکل نمبر jmm/2706پر جا رہا تھا کہ سامنے سے آنے والی ایک کار نمبر idn/3412جسکو عمر نجیب ولد محمد نجیب قوم جاٹ ساکن کڈیالہ چلا رہا تھا کہ اس کے ساتھ موٹر سائیکل سوار بری طرح ٹکرا گیا جسکی وجہ سے نوجوان سمعی شدید زکمہ ہو گیا جبکہ اس کا موٹر سائیکل بری طرح ٹوٹ گیا زخمی نوجوان کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال بھمبر پہنچا دیا گیا جہاں اسے طبعی امداد دیتے ہوئے داخل کر لیا گیا ہے جبکہ واقعہ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :