بلدیہ بھمبر گلی محلوں سے تجاوزات کا خاتمہ نہ کرسکی‘ شہریوں نے اپنا ذاتی سامان بھی گلیوں میں رکھ کر بلدیہ کی رٹ کو چیلنج کر دیا

تجاوزات انسپکٹر لمبی تان کر سو گیا ، حادثات معمول بن گئے

ہفتہ اپریل 19:46

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) بلدیہ بھمبر گلی محلوں سے تجاوزات کا خاتمہ نہ کرسکی ، شہریوں نے اپنا ذاتی سامان بھی گلیوں میں رکھ کر بلدیہ کی رٹ کو چیلنج کر دیا ، تجاوزات انسپکٹر لمبی تان کر سو گیا ، حادثات معمول بن گئے ، تفصیلات کے مطابق بھمبر شہر میں شہریوں کی جانب سے چھوٹی چھوٹی گلیوں میں بھی اپنا ذاتی سامان رکھ کر گلیوں کا سائز چھوٹا کرنا شروع کر رکھا ہے ان میں تعمیراتی سامان کے ساتھ ساتھ رنگ سفیدی کی سیڑھیاں اور ڈرم تک شامل ہیں جو اس کا کام کرنے والے مستقل طور پر گلیوں میں رکھتے ہیں جسکی وجہ سے لوگوں کو گزرنے میں مشکلات کا سامان کرنا پڑتا ہے تو وہیں ان جگہوں پر حادثات بھی رونما ہونے لگے ہیں جس میں موٹر سائیکل سواروں کا ان کے ساتھ ٹکرا جانا معمول بن گیا ہے اس تمام صورتحال کے باوجود بھی بلدیہ بھمبر کا تجاوزات انسپکٹر صرف دفتر تک ہی محدود ہو کر رہ گیا ہے جس کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان گلیوں کو ہر قسم کے سامان سے صاف رکھوائیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔