چیئرمین ٹائون کمیٹی چکار سردار عبدالقیوم کے بہنوئی حاجی بشیر انتقال کر گئے‘ آبائی قبرستان میں سپرد خاک

ہفتہ اپریل 19:46

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) چیئرمین ٹائون کمیٹی چکار سردار عبدالقیوم کے بہنوئی حاجی بشیر انتقال کر گئے ،نمازجنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک ،تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما چئیرمین ٹائون کمیٹی چکار سردار عبدالقیوم کے بہنوئی حاجی بشیر حسین انتقال کر گئے ہیں مرحوم کی نماز جنازہ چکار میں ادا کردی گئی نماز جنازہ میں سابق چیئرمین ضلع کونسل راجہ امتیاز احمد ،فاروق احمد قادری،منشی جمال دین ڈار ،منیب چکاروی ،رفیق حیدری سمیت سیاسی وسماجی تاجروں وکلاء سمیت دیگر افراد نے شرکت کی اور سردار عبدالقیوم سے اُنکے بہنوئی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :