ایسے معاہدوں کی کوئی حیثیت نہیں جس میں کشمیری عوام کو شامل نہ کیا گیا ہو،

ریاست جموں کشمیر کو اپنے مفادات اور وسائل کو استعمال کرنے والی قوتوں نے جو بھی معاہدے کئے ‘ہمارے ہاں کوئی مقام نہیں ‘معاہدہ کراچی بھی اسی سلسلے کی ایک لڑی ہے جموں کشمیر نیشنل اعوامی پارٹی اور جموں کشمیر این ایس ایف کے زیر اہتمام تقریب سے مقررین کا خطاب

ہفتہ 28 اپریل 2018 19:55

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2018ء) ایسے معاہدوں کی کوئی حیثیت نہیں جس میں کشمیری عوام کو شامل نہ کیا گیا ہو،ریاست جموں کشمیر کو اپنے مفادات اور وسائل کو استعمال کرنے والی قوتوں نے جو بھی معاہدے کئے ان کی ہمارے ہاں کوئی مقام نہیں ‘معاہدہ کراچی بھی اسی سلسلے کی ایک لڑی ہے 28اپریل بدنام زمانہ معاہدہ جس کے ریاست کے سر کو تن سے جدا کیا ریاست سمیت دنیا بھر میں اس کو یوم سیاہ کے طور پر مناہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر نیشنل اعوامی پارٹی اور جموں کشمیر این ایس ایف کے زیر اہتمام ہونے والے پروگرام سے این اے پی کے مرکزی سیکریٹری جنرل عبدالستار ایڈووکیٹ ، مرکزی سیکرٹری انفارمیشن ناصر اکاش، ضلعی صدر افضل کشمیری ،نائب صدر غلام مصطفیٰ ،تیمور شریف، الیاس مغل،عابد شاہین ،طاہر رشید،،جموں کشمیر این ایس ایف کے کالج یونٹ کے چیئرمین کاشر اعجاز،ارسلان خان، شفاعت،حیااحمد حمزہ، مرکزی چیف آرگنائزر این ایس ایف وقاص مجید ایڈووکیٹ، ممبر سی سی عابد خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا مقررین نے کہا کے ریاست ناقابل تقسیم و وحدت ہے اس کی وحدت ،سالمیت،اور باوقار قوم کی حیثیت سے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے،کشمیر میں ہونے والے بھارتی ظلم اور اس پر عالم اسلام کی خاموشی سوالیہ نشان ہے، ہم کسی بھی صورت کشمیر کی وحدت کو تقسیم نہیں ہونے دیں گے اور ایسے معاہدے جو کشمیریوں کے علاوہ ان کی مرضی اور رائے کو مسترد کر کے کئے جائیں وہ ہمیں منظور نہیں،ہم اپنی تاریخ اور پہچان کو کبھی مسخ نہیں ہونے دیں گے۔