چیف جسٹس آف پاکستان کا پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کا دورہ

خاتون ڈاکٹر کی چیف جسٹس کی گاڑی روک کربیٹے کی بازیابی کی درخواست

ہفتہ 28 اپریل 2018 19:55

چیف جسٹس آف پاکستان کا پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کا دورہ
لاہور۔28 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاںثاقب نثار کے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کے دورے کے دوران ہسپتال کی خاتون ڈاکٹر عائشہ نے چیف جسٹس کی گاڑی روک لی اور کہا کہ میرے بیٹے کو اغواء کر لیا گیا ہے۔ بازیاب کرائیں۔گزشتہ روز چیف جسٹس نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہسپتال کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران ہسپتال کی خاتون ڈاکٹر عائشہ ان کی گاڑی کے سامنے آگئی اور اپنا دکھڑا بیان کرنا شروع کردیا۔ چیف جسٹس نے مسئلہ سنا تو ڈاکٹر عائشہ ان کے سامنے رونے لگیں۔ ڈاکٹر عائشہ نے کہا کہ اس کا بیٹا اغوا ہوچکا ہے جسے بازیاب نہیں کرایا جارہا، ڈاکٹر عائشہ نے اپنے بیٹے کی بازیابی کیلئے چیف جسٹس کو درخواست بھی دی۔فاضل چیف جسٹس نے ہسپتال کا کچن اور وارڈز دیکھیں۔انتظامات پر برہمی اور عدم اطمینان کا اظہار کیا۔