پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،مضر صحت گوشت،بیمار اور لاغر مرغیوں کی موجودگی پر6 چکن سیل

پوائنٹس،ملاوٹی دودھ فروخت کرنے پر 3 ملک پوائنٹس سیل کلو ناقص چکن، 2 ہزار لیٹر کے قریب ملاوٹی دودھ اور بھاری مقدار میںمضر صحت خوراک تلف کر دی،رافعہ حیدر

ہفتہ 28 اپریل 2018 19:58

لاہور۔28 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) پنجاب فو ڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے لاہور میںکارروائی کرتے ہوئی مضر صحت گوشت،بیمار اور لاغر مرغیوں کی موجودگی پر6 چکن سیل پوائنٹس،ملاوٹی دودھ فروخت کرنے پر 3 ملک پوائنٹس سیل کر دیے گئے ۔جبکہ غیر معیاری خوراک مہیا کرنے پر11 فوڈ پوائنٹس کو2لاکھ17ہزار کی جرمانے عائد کئے۔

50 4کلو ناقص چکن، 2 ہزار لیٹر کے قریب ناقص دودھ اوربھاری مقدار میں ناقص غذاتلف کرتے ہوئے 92فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کیے ۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل رافعہ حیدر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی میٹ اور ڈیری سیفٹی ٹیموںنے لاہور میں کاروائی کرتے ہوئے اچھرہ ،نشتر ٹاون، بادامی باغ،رحمن پورہ اور سبزہ زارکے علاقوں میں کاروائیاںکرتے ہوئے ناقص،پانی لگے گوشت، بیمار اور لاغر مرغیوں کی موجودگی پر 6 معروف چکن پوائنٹس سیل کردیے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ڈیری سیفٹی ٹیم نے ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ماچس فیکٹری شاہدرہ میں شہباز ملک شاپ،گارڈن ٹاون میں اللہ مالک ملک شاپ، ٹاون شپ میں سرور ملک شاپ کو ملاوٹی دودھ فروخت کرنے،حشرات کی بھرمار،گندے برتنوں کی موجودگی پر سربمہر کر دیا۔ مزید برآں فوڈ سیفٹی ٹیمز نے صفائی کے ناقص انتظامات ،زائدلمعیاد اشیاء کی موجودگی، لیبلنگ کی عدم موجودگی،کھلے رنگ استعمال کرنے اور کیمیکل ڈرمز کا استعمال کرنے ،دی گئی ہدایات پرعمل نہ کرنے، ورکرز کے میڈیکلز عدم موجودگی ،ناقص تیل کے استعمال کرنے اور حشرات کی بہتات پر11فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر2لاکھ17ہزار کے جرمانے عائد کئے ۔

جبکہ 50 4کلو ناقص چکن، 2 ہزار لیٹر کے قریب ملاوٹی دودھ اور بھاری مقدار میں مضر صحت اور زائدلمعیاد غذا کو موقع پر تلف کر دیا گیا ۔ قوانین کی خلاف ورزی پر92فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :