Live Updates

احتساب کے وقت نواز شریف کو جمہوریت خطرے میں نظر آتی ہے، فواد چودھری

سیاسی تربیت کی وجہ سے نواز شریف اوپر سے ہدایت کا کوئی اور مطلب لے ہی نہیں سکتے، ہم نے پیپلز پارٹی سے سینیٹ کی چیئرمین شپ چھینی،رہنماء پی ٹی آئی

ہفتہ 28 اپریل 2018 19:58

احتساب کے وقت نواز شریف کو جمہوریت خطرے میں نظر آتی ہے، فواد چودھری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے مسلم لیگ (ن )کے قائد محمد نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ احتساب کے وقت نواز شریف کو جمہوریت خطرے میں نظر آتی ہے۔مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا کہ نوازشریف اپنے گریبان میں جھانکیں ،ان کے منہ سے جمہوریت اور جمہوری روایات کی باتیں اچھی نہیں لگتیں، انہیں احتساب کے وقت جمہوریت خطرے میں نظر آتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنی سیاسی تربیت کی وجہ سے اوپر سے ہدایت کا کوئی اور مطلب لے ہی نہیں سکتے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاسی جدوجہد 22 سالوں پر مشتمل ہے اگر وہ اسٹیبلشمنٹ کے پرودا ہوتے تو ابتدا ہی میں کامیاب ہوجاتے جیسے نوازشریف ہوئے تھے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے 25 سال پاکستان پر اسٹیبلشمنٹ کی مدد سے ہی حکومت کی ،جو باتیں سابق وزیراعظم کو سوٹ کرتی ہیں وہ انہیں ہی جمہوریت سمجھتے ہیں۔سینیٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم نے تو پی پی سے سینیٹ کی چیئرمین شپ چھینی ہے اور بلوچستان کے امیدوار کو کامیاب کرایا ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات