بچے کی پہلی درسگاہ ماں کی گود ہوتی ہے اورایک تعلیم یافتہ ماںہی یقینا بچوں کی بنیادی تعلیم تربیت اچھی طریقے سے کرسکتی ہے،بیگم گورنر

ہفتہ اپریل 19:58

بچے کی پہلی درسگاہ ماں کی گود ہوتی ہے اورایک تعلیم یافتہ ماںہی یقینا ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) بیگم گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے کہاہے کہ بچے کی پہلی درسگاہ ماں کی گود ہوتی ہے اورایک تعلیم یافتہ ماںہی یقینا بچوں کی بنیادی تعلیم تربیت اچھی طریقے سے کرسکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہاہے کہ ناکامیوں سے مایوس نہیں ہوناچاہئیے بلکہ اس سے سبق سیکھ کراور محنت کرکے آگے بڑھناچاہئیے۔

ان خیالات کا اظہار بیگم گورنرنے ہفتہ کے روزپشاورمیں عزیز جان انسٹی ٹیوٹ میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انسٹیٹیوٹ کی ڈائریکٹر ھمامحسن ،پرنسپل، اساتذہ کرام اورطلباء بھی اس موقع پر موجودتھے۔ بیگم گورنرنے بہترین کارکردگی دکھانے پرطلباء میں انعامات بھی تقسیم کیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے ادارے کے کردار کوسراہا اوران کی مزیدکامیابیوں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔

(جاری ہے)

بیگم گورنرنے کہا طلباء محنت سے ملک کے مستقبل کی بنیادیںمضبوط رکھنے میں اپنا بھرپورکرداراداکریں اور زندگی کے طوفانوں کاڈٹ کر مقابلہ کرکے دنیا میں پاکستان کانام روشن کریں۔ بیگم گورنرنے آخر میں بچوں کوپیغام دیتے ہوئے کہاکہ دنیا میں کوئی کام ناممکن نہیںہے اور وہ اپنی انتھک محنت اور مستقل مزاجی سے دنیا میں اپنے والدین ، اساتذہ اورپاکستان کانام روشن کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :