Live Updates

مینار پاکستان میں ہونے والے جلسے میں شرکت کے لئے پشاور سے موٹرسائیکل ریلی روانہ ہوگئی

ہفتہ 28 اپریل 2018 19:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) تحریک انصاف کے لاہور مینار پاکستان میں ہونے والے جلسے میں شرکت کے لئے پشاور سے موٹرسائیکل ریلی روانہ ہوگئی،شرکاء جی ٹی روڈ سے لاہور پہنچیں گے ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ساجد نواز کی قیادت میں موٹرسائیکل ریلی رنگ روڈ سے روانہ ہوئی ،ریلی کے شرکاء جی ٹی روڈ سے ہوتے ہوئے کل لاہورپہنچیں گے جہاں وہ مینارپاکستان میں پارٹی جلسے میں شرکت کریں گے،کپتان کے کھلاڑیوں نے موٹرسائیکلوں کو پارٹی اسٹیکراور پرچموں سے سجا رکھا تھا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات