لدھا میں مسلح افراد کی فائرنگ سے چار مزدورجاں بحق ہوگئے

ہفتہ 28 اپریل 2018 20:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا میں مسلح افراد کی فائرنگ سے چار مزدورجاں بحق ہوگئے،جاں بحق مزدوروں کا تعلق ڈی آئی خان سے ہے ۔

(جاری ہے)

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا کے علاقے مومی کڑم میں نامعلوم مسلح ملزموں کی فائرنگ سے چار مزدورجاں بحق ہوگئے ،جاں بحق مزدوروں کا تعلق ڈی آئی خان سے ہے،پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رات کے وقت پیش آیا،مزید تحقیقات جاری ہیں۔