وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال کی زیر صدار تجامعہ بلوچستان کے سینڈیکیٹ کا 84واں اجلاس

ایم فل، پی ایچ ڈی پروگرامز، مالی معاملات، ترقیاتی منصوبے، کارکردگی رپورٹ، ملازمین کے فلاح و بہبود سمیت مختلف معاملات کا جائزہ لیا گیا ، مختلف فیصلے کئے گئے

ہفتہ 28 اپریل 2018 20:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) جامعہ بلوچستان کے سینڈیکیٹ کا 84واں اجلاس زیر صدارت جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال سینڈیکیٹ ہال میں منعقد ہوا۔ جس میں ڈین فیکلٹیز، سینئر اساتذہ، صوبائی نمائندگان، رجسٹرار سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں تعلیمی اجھنڈا زیر غور لایا گیا۔ جس میں ایم فل، پی ایچ ڈی پروگرامز، مالی معاملات، ترقیاتی منصوبے، کارکردگی رپورٹ، ملازمین کے فلاح و بہبود سمیت مختلف معاملات کا جائزہ لیا گیا اور مختلف فیصلے کئے گئے۔

اجلاس میں جامعہ کے وائس چانسلر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہتر حکمت عملی اور واضع کردہ سمت کا تعین کرکے اداروں کو ترقی سے ہمکنار کیا جاسکتا ہے اور انہی اصولوں پر کار بند رہتے ہوئے جامعہ کو ترقی کی جانب گامزن کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تعلیمی معیارکی بہتری کے لئے سمسٹر سسٹم کا نفاز، شعبہ امتحانات میں بہتر اصطلاحات کئے گئے ہیں۔ تمام سسٹم کو کمپیوٹر سے منسلک کردیا گیا ہے۔

طلباء و طالبات کو نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کے یکساں مواقع فراہم کئے جارہے ہیں۔ تربیتی سرگرمیوں اور تعلیمی کانفرنسز منعقد کئے جارہے ہیں۔ نئے شعبہ جات اور صوبے کے دیگر علاقوں میں یونیورسٹی کے سب کیمپسز کے قیام کو یقینی بنا کر وہاں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کرچکے ہیں اور یونیورسٹی کی ترقی اور ملازمین کی فلائو بہبود کے لئے مثبت اقدامات کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم معیاری تعلیم اور جدید ٹیکنالوجی کو اپنا کر دور جدید کے چیلنجز کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ اور اس کے لئے ضروری ہے کہ ہم ایک دوسرے کے تجربات اور تعاون کو بھروء کار لاتے ہوئے یکساں تعلیمی نظام کے قیام کو یقینی بنائیں اور تعلیمی اداروں کو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق ہم آئنگ کریں۔ آخر میں انہوں نے تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا اور جامعہ کی ترقی اور بہتری کے لئے ان کے رائے کو اہم کرار دیا۔