کھیلوں سے وابستہ شخصیات کاحالیہ وفاقی بجٹ میں 100نئے کھیل کے میدانوں کی تعمیر کیلئے فنڈزمختص کرنے کاخیرمقدم

ہفتہ اپریل 20:05

ملتان۔28 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) ڈویژنل سپورٹس آفیسر رانا ندیم انجم ،،پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے صدر خواجہ حسن اورڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے نمائندہ کامران شریف چوہدری نے حالیہ وفاقی بجٹ میں 100نئے کھیل کے میدانوں کی تعمیر کے لئے فنڈزمختص کرنے کاخیرمقدم کیاہے اورکہاہے کہ یہ کھیلوں کی ترویج میں شاندارکرداراداکریں گے۔

(جاری ہے)

’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ یہ بات خوش آئندہے کہ نوجوانوں کے لئے سپورٹس انفراسٹرکچرکی ترقی بجٹ میں پہلی ترجیح رہی ہے اورامید ظاہرکی کہ اس سے سپورٹس کی ترقی پرمثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔ انہوںنے مزیدکہاکہ سپورٹس کمپلیکسز،جمنیزیم اورانڈورکھیلوں کے علاوہ کرکٹ،، فٹ بال اورہاکی کے میدان کھیلوں کی ترویج میں انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ۔تاہم انہوںنے اس بات پربھی زوردیاکہ موجودہ سپورٹس انفراسٹرکچر اوربعد ازاں اس کی اپ گریڈیشن سے بھی صرف نظرنہیں کیاجاسکتا۔انہوںنے کہاکہ کھیلوں کے فروغ کے لئے جدید طورطریقے اورتحقیق پرخاطرخواہ توجہ دی جانی چاہیے ۔حکومت کاموجودہ اقدام سپورٹس کے لئے بہتری لائے گاجسے مستقبل میں بھی جاری رکھناچاہیے ۔