بجٹ کے بعد مہنگائی میں کمی کاامکان ہے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ خوشی کی بات ہے، حکومت کو ٹیکس کادائرہ وسیع کرناچاہیے، عوامی ردعمل

ہفتہ اپریل 20:05

ملتان۔28 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) زندگی کے مختلف شعبوںسے تعلق رکھنے والے افرادنے بجٹ میں دی گئی سہولتوں کاخیرمقدم کرتے ہوئے اسے ایک تاریخی بجٹ قراردیاہے اورکہاہے کہ اپوزیشن کے پاس اب کوئی اورجواز باقی نہیں رہاتوانہوںنے بہانے بہانے سے احتجاج شروع کردیاہے ۔۔مسلم لیگ ن کی سینئررہنما بیگم مجیدہ وائیں نے کہاکہ یہ پہلابجٹ ہے جس میں ہرطبقہ کے لوگ خوش دکھائی دے رہے ہیں ۔

ماہرقانون اورڈسٹرکٹ بار ملتان کے سابق صدر وسیم ممتازنے کہاکہ بجٹ خوش آئندہے اورہمیں توقع رکھنی چاہیے کہ اس کے نتیجے میں مہنگائی کنٹرول کرنے میں مددملے گی ۔تاہم انہوںنے کہاکہ یہ بجٹ پورے ایک سال کی بجائے اتنے عرصے کیلئے ہوناچاہیے تھاجتناعرصہ نگران حکومت نے کام کرناہے ۔

(جاری ہے)

ہاشم خان نے کہاکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اورہماری پنشن میں اضافہ خوشی کی بات ہے حکومت کو ٹیکس کادائرہ وسیع کرناچاہیے ۔

گھریلوخاتون شاہدہ لطیف نے کہاکہ سناہے کہ بجٹ اچھاآیاہے لیکن معلوم تواس وقت ہوگا جب ہم بازارمیں جائیں گے ۔دکانداراورتاجر قیمتیں بڑھانے میں تودیرنہیں لگاتے لیکن جن اشیاء پرٹیکس کم ہوا ان کی قیمتیں کم ہونے میں بہرحال وقت لگے گا۔بزرگ شہری غلام رسول نے کہاکہ میںزندگی میں پہلی بار ایسابجٹ دیکھ رہاہوں جس کے نتیجے میں مہنگائی نہیںہوئی البتہ قیمتیں کم ہونے کاامکان ہے۔انہوںنے کہاکہ آنے والی حکومتوں کو بھی اس بجٹ کو مدنظررکھ کر پالیسیاں بنانی چاہیے ۔