سپریم کورٹ کاریلوے خسارے کی آڈٹ رپورٹ چھ ہفتوں میں پیش کرنے کا حکم

ہفتہ اپریل 20:05

لاہور۔28 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) سپریم کورٹ نے ریلوے کے خسارے کا آڈٹ کرانے اور اس کی رپورٹ چھ ہفتوں میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ہفتہ کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ریلوے میں خسارے کے بارے ازخود نوٹس پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

. چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی ہدایت وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق پیش ہوئی. سماعت کے دوران خواجہ سعد رفیق نے استدعا کی کہ دس سال کا آڈٹ کرایا جائے تاکہ سابقہ اور موجودہ حکومت کی کارکردگی کا فرق پتہ واضح ہو جائے ۔

وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے تسلیم کیا کہ چیف جسٹس کے اقدامات کی وجہ سے صرف عوام کو نہیں بلکہ حکومت کو بھی ریلیف ملا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریلوے کو اپنے پاوں پر کھڑا کرنے کے لیے بڑی محنت کی ہے۔۔