چیف جسٹس کا پنجاب حکومت کو نئے شادی ہالز کی تعمیر کے حوالے سے قانون سازی کرنے کا حکم

ہفتہ 28 اپریل 2018 20:01

چیف جسٹس کا پنجاب حکومت کو نئے شادی ہالز کی تعمیر کے حوالے سے قانون ..
لاہور۔28 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے پنجاب حکومت کو نئے شادی ہالز کی تعمیر کے حوالے سے قانون سازی کرنے کا حکم دیدیا۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے غیر قانونی شادی ہالز کے حوالے سے از خود نوٹس کی سماعت کی۔شادی ہالز مالکان کی جانب سے چوہدری اعتزاز احسن عدالت پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

ایل ڈی اے کی جانب سے گنجان آباد علاقوں میں قائم شادی ہالز کو پارکنگ کا مسئلہ حل کرنے کے لیے پانچ سال کی مہلت دینے کی سفارش کی گئی۔ایل ڈی اے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ نئے بننے والے شادی ہالز کم سے کم چار کنال رقبے پر تعمیر ہوں گے۔ جن میں پارکنگ کی سہولت لازم ہو گی ۔ عدالت نے غیر قانونی شادی ہالز کیس میں پنجاب حکومت کو ایل ڈی اے کی رپورٹ کی روشنی میں قانون سازی کی ہدایت کر دی دوران سماعت ایل ڈی اے نے عدالت میں جواب جمع کرایا کہ نئے شادی ہالز کم سے کم چار کنال رقبے پر تعمیر ہوں گے جن میں پارکنگ کی سہولت لازمی ہو گی۔ عدالت نے ایل ڈی اے کی رپورٹ کے بعد از خود نوٹس نمٹا دیا۔