چیف جسٹس آف پاکستان نے ڈی جی لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) ظفر کو معطل کردیا

جسٹس میاں ثاقب نثار نے احتجاج کرنیوالے ملازمین کو سپریم کورٹ رجسٹری میں بلا لیا ،فریادیں سنیں

ہفتہ 28 اپریل 2018 20:01

چیف جسٹس آف پاکستان نے ڈی جی لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) ظفر کو معطل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاںثاقب نثار نے ڈائریکٹر جنرل لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) ظفر کو معطل کردیا۔بتایا گیا ہے کہ لینڈ ریکارڈ کے کنٹریکٹ ملازمین ہفتہ کے روز سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر احتجاج کررہے تھے کہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے متاثرین کو اندر بلا کر ان کی فریاد سنی ۔

(جاری ہے)

احتجاج کرنے والے متاثرین نے چیف جسٹس کو بتایا کہ مطالبات تسلیم نہ ہونے پر احتجاج کیاجس پر ہمیں معطل کردیا گیا۔جس پر چیف جسٹس پاکستان نے سائلین کی فریادیں سن کر ڈی جی لینڈ ریکارڈ کیپٹن (ر)ظفر کو معطل کرنے کا حکم جاری کردیا ۔چیف جسٹس نے ملازمین کو ہڑتال ختم کرنے کابھی حکم دیا۔ڈی جی لینڈ ریکارڈ کی معطلی کا حکم سن کر ملازمین نے سپریم رجسٹری کے باہر چیف جسٹس کے حق میں نعرے بازی کی ۔