اسلام آباد پولیس کا بھارہ کہو میں فارم ہائوس پر چھاپہ، غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث22 لڑکیاں، 25 لڑکے گرفتار

ہفتہ اپریل 20:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) اسلام آباد کے نواحی علاقے میں پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے چالیس سے زائد نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو گرفتار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے ہفتہ کو بھارہ کہو میں واقع فارم ہائوس پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران 22 لڑکیوں اور 25 لڑکوں کو گرفتار کر لیاہے جبکہ ان کے قبضہ سے بڑی تعداد میں شراب کی بوتلیں بھی برآمد کی گئیں ہیں ۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہناہے کہ یہ چھاپہ صبح ساڑھے 7 بجے پھلگران گائوں میں بھارہ کہو روڈ پر واقع فارم ہاوس پر مارا گیا ۔جس وقت پولیس اندر داخل ہوئی تو اس وقت لڑکے اور لڑکیاں انتہائی فحش اور غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث تھے ۔۔پولیس کے مطابق جب انہیں گرفتار کیا گیا تو انہوں نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی کرنے کی کوشش کی جس کے باعث انہیں معمولی خراشیں بھی آئی ہیں ۔ گرفتار ہونیوالے لڑکوں کو حوالات میں بند کردیا گیا ہے جبکہ لڑکیوں کو خواتین کے پولیس سٹیشن میں منتقل کر دیا گیاہے ۔

متعلقہ عنوان :