ڈیرہ مراد جمالی،کاروکاری کے الزا میں شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو قتل کردیا

ہفتہ اپریل 20:02

ڈیرہ مرا دجمالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) نصیرآباد کی تحصیل تمبو کے علاقے میں کاروکاری کے الزام میں شوہر نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی کو قتل کردیا، پولیس کے مطابق ہفتہ کو نصیرآباد کی تحصیل تمبو کے پولیس تھانہ منجھوشوری کی حدودگوٹھ برکت علی میں ملزم اللہ ورایانامی شخص نے مبینہ طور پر کاروکاری کے الزام میں اپنی بیوی مسماة (م ب) کوقتل کردیا،ملزم موقع واردات سے فرار ہوگیا ۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر منجھوشوری پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو ڈیرہ مرادجمالی ہسپتال پہنچادیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردیا ،،پولیس نے مزیدکارروائی شروع کردی ہے۔