ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رانا مسعود اختر کا سنٹرل جیل ساہیوال کا دورہ

ہفتہ 28 اپریل 2018 20:02

ساہیوال۔28 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رانا مسعود اختر نے سنٹرل جیل ساہیوال کا اچانک دورہ کیا ۔مجسٹریٹ فرسٹ کلاس اعجاز احمد اور ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ جیل وزٹ کے دوران انہوں نے زنانہ وارڈ‘کچن‘جیل ہسپتال‘اسکول کے ساتھ ساتھ جیل بیرکس کا بھی تفصیلی معائنہ کیا اور حوالاتیوں اور قیدیوں کے مسائل سننے کے بعد موقع پر احکامات جاری کیے ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رانا مسعود اختر نے معمولی جرائم میں ملوث 13 قیدیوں کی شخصی ضمانت پر رہائی کا بھی حکم دیا ۔انہوں نے سنٹرل جیل میں صفائی اور کچن میں کھانے کے معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔انہوں نے جیل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ قیدیوں سے نفرت کرنے کی بجائے اپنے حسن سلوک سے انہیں متاثر کریں تا کہ جیل سے نکل کر وہ معاشرے کے کارآمد شہری بن سکیں ۔

متعلقہ عنوان :