انٹی کرپشن پولیس نے اسسٹنٹ انچارج میونسپل کمیٹی کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 28 اپریل 2018 20:02

ساہیوال۔28 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) انٹی کرپشن پولیس کا کامیاب چھاپہ ‘جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں15ہزارروپے رشوت لینے والا اسسٹنٹ انچارج میونسپل کمیٹی گرفتار ‘مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیچہ وطنی کے رہائشی محمد سلیم کی ہمشیرہ کا نکاح نامہ گم ہوگیا اور محمد سلیم کانکاح نامہ دوبارہ بنانے کیلئے اسسٹنٹ انچارج میونسپل کمیٹی چیچہ وطنی کے پاس گیا تو انہوںنے رشوت طلب کی اور10ہزار روپے وصول کئے۔

بعدازاں 15 ہزار روپے مزید طلب کئے جس پر محمد سلیم نے انٹی کرپشن حکام کو آگاہ کردیا اور سرکل آفیسر تقی عباس اختر نے جوڈیشل مجسٹریٹ مجیب الرحمن شامی کی نگرانی میں ریڈ کرکے رانا محمد سیف الله کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 15ہزارروپے نشان زدہ نوٹ برآمد کرلئے۔پولیس تھانہ اینٹی کرپشن نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :