ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میںنقدی ‘لیپ ٹاپ ‘طلائی زیورات ‘موٹرسائیکل چرا لئے گئے

ہفتہ اپریل 20:02

ساہیوال۔28 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتیں ‘نامعلوم نامزدملزمان نقدی ‘آئی ڈی کارڈ ‘لیپ ٹاپ ‘طلائی زیورات ‘برقی مدانی اورموٹرسائیکل وغیرہ لے اڑے۔۔ڈکیتی کی واردات نواحی گائوں 91/6-Rمیںہو ئی یہاں محمد ارشد اپنی موٹرسائیکل پر شہر سے واپس گھرجارہاتھاکہ راستے میں فخر وغیرہ 3ملزمان نے اسلحہ کے زورپر روک لیا اور نقدی32ہزارروپے اور آئی ڈی کارڈ وغیرہ چھین کرفرارہوگئے۔

(جاری ہے)

چوری کی وارداتوں پرانی بکرمنڈی میں 3نامعلوم ملزمان نے شہباز رحمن کی دوکان کے تالے توڑ کر برقی مدانی وغیرہ مالیتی11600روپے ‘گلستان کالونی میں نامعلوم ملزمان نے غلام مرتضیٰ کے گھر سے نقدی وطلائی زیورات مالیتی30ہزارروپے ‘نوازشریف پارک میں نامعلوم ملزمان نے محمد زاہد کی موٹرسائیکل نمبری 7708/SLMمالیتی 55ہزارروپے اور 49/G-Dمیں مقبول وغیرہ10ملزمان نے مبشر حسن کے گھر سے لیپ ٹاپ ‘طلائی زیورات او رنقدی کل مالیتی3لاکھ34ہزار روپے چرالئے۔۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :