Live Updates

مینار پاکستان پر ہونیوالا جلسہ تاریخ ساز ثابت ہو گا، پیر محمد شاہ کھگہ

ہفتہ 28 اپریل 2018 20:03

پاکپتن۔28 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) تحریک انصاف کے پیر محمد شاہ کھگہ نے کہاہے کہ آج ہونیوالا جلسہ تاریخ ساز ثابت ہو گا، جلسہ میں شرکت کیلئے پاکپتن سے کارکنان کی کثیر تعداد آج صبح روانہ ہو گی، پاکپتن کے جیالے عمران خان کے جلسے میں شرکت کے لئے پرجوش دیکھائی دے رہے ہیں، نوجوان کارکنان تحریک انصاف کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مینارپاکستان پرہونیوالے جلسے میں عوام کا سمندر شرکت کرے گا، تحریک انصاف کے کامیاب جلسے دیکھ کر کرپٹ حکمران ہوش کھو بیٹھے ہیں، پاکپتن کی عوام ملک میں تبدیلی چاہتے ہیں جس کے لئے وہ عمران خان کے ساتھ ہی۔انہوں نے کہا کہ لاہور کے جلسے میں شرکت کیلئے لائحہ عمل جاری کردیا گیا ہے،مینار پاکستان پر ہونیوالا جلسہ تاریخ ساز ثابت ہو گا، عوام ملک میں تبدیلی کے خواہشمند ہیں، عمران خان کی قیادت میں عوام کو چوروں سات دلائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ انشاء اللہ آئندہ حکومت تحریک انصاف کی ہوگی،عوام تحریک انصاف کوو وٹ کی طاقت سے کامیاب کریں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات