شہر فرید کی تزین و آرائش کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے،میاں نوید علی

ہفتہ 28 اپریل 2018 20:03

پاکپتن۔28 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) شہر فرید کی تزین و آرائش کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، شہر فرید کے مسائل کو عوامی امنگوں کے مطابق حل کرنا ترجیحات میں شامل ہے ، بلدیاتی نظام کے تحت شہروں میں صفائی ستھر ائی کے نظام میں نمایا ں طور پر بہتری آئی ہے ، میونسپل سروسز کے تحت شہرکی خوبصورتی اور کو ڑا کڑکٹ ٹھکانے لگانے کیلئے اقدامات کیے جارہے ، ہیں ، آلودگی پر قابو پانے کیلئے بھی کو ڑا کرکٹ کو مناسب جگہ پر ٹھکانے لگانا ضروری ہے تاکہ شہری کوڑا کرکٹ سے پھیلنے والی بیماریوں سے محفوظ رہیں اور انہیں بہترین قسم کی آب ہوا ملے ، ان خیالات کا اظہار صوبائی پا رلیمانی سیکرٹری بر ائے لیبر و ہیومن ریسورس (پنجاب ) میاں نوید علی نے شہر کی خوبصورتی کے سلسلہ میں سہارا سٹی کی جانب سے میو نسپل کمیٹی کو خوبصورت ڈسٹبین کی فراہمی سے متعلق منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، تقریب میں ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد ، چیر مین بلدیہ چوہدری مظفر اقبال ایڈوکیٹ ، ڈی او انفارمیشن م سہارا سٹی کے آرگنائزر میاں ظہیر احمد سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے ، ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے کہا کہ شہر فرید کی خدمت اولین ترجیح ہے ، مقامی مسائل کو ہر سطح پر حل کرنے کیلئے مثبت انداز میں کا و شیں کی جا رہی ہیں ، صفائی ستھر ائی کے نظام کو بھی بہتر انداز میں حل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ، تمام ادارے اور سماجی شخصیات لوکل سطح پر اپنے طور پر صفائی ستھر ائی سمیت دیگر سماجی مسائل کو حل کرکے معاشرے کو امن کا گہوارہ بنا سکتے ہیں ، چیر مین بلدیہ چوہدری مظفر اقبال ایڈوکیٹ نے کہا کہ حکومتی ہد ایات کے مطابق میونسپل کمیٹی صفائی ستھرائی سمیت دیگر اور شہریوں کو ہر ممکن ریلیف پہنچانے کیلئے کو شاں ہے ، سہارا سٹی کے آرگنائزر میاں ظہیر احمد نے کہا کہ شہرکی تز ین و آرائش اور کوڑاکرکٹ کو ٹھکانے لگانے کیلئے ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد کی تجاویز پر ڈسٹبین مہیا کی جا رہی ہیں ۔