ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک محمد مشتاق اوجلہ کا ڈسٹرکٹ جیل پاکپتن کا دورہ

ہفتہ اپریل 20:03

پاکپتن۔28 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک محمد مشتاق اوجلہ نے ڈسٹرکٹ جیل پاکپتن کا دورہ کیا ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک محمد مشتاق اوجلہ نے خواتین وارڈ ، نو عمر وارڈ ، کچن ، اسیران ، جیل ہسپتال ، تمام بارکوں کا تفصیلی معائنہ کیا ، دورہ کے دوران انہوں نے اسیران سے مسائل دریافت کیے اور6 حوالاتیان کو زاتی مچلکوں پر رہائی کے احکامات جاری کیے ، ، علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک محمد مشتاق اوجلہ نے اسیران کے کھانے اور صفائی ستھر ائی کے معیار کو سراہا اور تسلی بخش قرار دیا م، اس موقع پر سول جج نوید احمد ملک ، سپر ٹینڈنٹ جیل ریاض خاں ، جیل افسران سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :