پنجاب میں میڈیکل سٹورز ، مارکیٹیں بند، تیسرے روز بھی سینکڑوں مریض ادویات کی فراہمی نہ ہونے پر خوار

ہفتہ اپریل 20:03

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) پنجاب میں میڈیکل سٹورز ، مارکیٹیں بند، تیسرے روز بھی سینکڑوں مریض ادویات کی فراہمی نہ ہونے پر خوار ، فیصل آباد کے تمام چھوٹے بڑے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی عدم دستیابی سے آئوٹ ڈور اور ایمرجنسی میں مریضوں کی تعداد میں کئی گناء اضافہ آن لائن کے مطابق آل پاکستان کیمسٹ ایسوسی ایشن نے پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے ڈرگ ترمیمی ایکٹ 2017ء کے خلاف دو روز قبل ہڑتال کی کال دی جس پر فیصل آباد سمیت پنجاب کے تمام اضلاع کے شہریوں میں میڈیکل سٹور بند رہے ، کیمسٹ ایسوسی ایشن نے پنجاب گورنمنٹ کے ترمیمی ایکٹ 2017ء کو معطل کر کے متنازعہ شقیں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے مطالبہ پورا نہ ہونے پر احتجاج لمبے عرصے تک جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے ، سول اور الائیڈ ہسپتال کے آئوٹ ڈور اور ایمرجنسی میں داخل ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بے تحاشہ اضافہ ہو گیا مریضوں اور ان کے لواحقین نے ادویات کی فراہمی نہ ہونے پر ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ مریضوں کی جانوں سے کھیلنے والے عناصر کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں بڑے ہسپتالوں میں حکام کا کہنا ہے کہ مریضوں کو ہسپتال میں ہر قسم کی ادویات کی فراہمی جاری ہے ، جسکے لئے باہر نوٹسز بھی چسپاں کر دیئے گئے ہیں

متعلقہ عنوان :