فیصل آباد:جعلی روبکار کے ذریعے عمر قید سے رہائی پاکر سعودی عرب فرار ہونیوالا منشیات فروش ‘سات سال بعد واپسی پر اینٹی کرپشن ٹیم کے ہاتھوں ایئر پورٹ پر گرفتار‘حوالات منتقل

ہفتہ اپریل 20:03

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) جعلی روبکار کے ذریعے عمر قید سے رہائی پاکر سعودی عرب فرار ہونیوالا منشیات فروش ‘سات سال بعد واپسی پر اینٹی کرپشن ٹیم کے ہاتھوں ایئر پورٹ پر گرفتار‘حوالات منتقل ‘بتایا گیا ہے کہ تنویر احمد ولد نذیر احمد سکنہ ‘ہجویری ٹائون کیخلاف تھانہ اے این ایف میں مقدمہ نمبر ایک 2009ء میں درج ہوا جس میں اسے عمر قید کی سزا ہوئی ‘دو سال بعد ملزم تنویر نے اپنے بھائی اورجیل عملہ کی ملی بھگت سے عدالت عالیہ کی جعلی روبکار پر رہائی حاصل کی اور سعودی عرب چلا گیا جس کا مقدمہ نمبر113/2011تھانہ اینٹی کرپشن میں جرم 420, 468, 471, 409 ت پ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج کی مدعیت میں درج ہوا‘سرکل آفیسر ریجن انسپکٹر ناصر چٹھہ نے ٹیم کے ہمراہ گزشتہ روز اسے سعودی عرب سے واپسی پر ایئرپورٹ سے ہی گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا