شاہ کوٹ: زمین کے تنازعہ پر نوجوان قتل ، ملزمان فرار ، مقدمہ درج

ہفتہ 28 اپریل 2018 20:04

شاہ کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) شاہکوٹ زمین کے تنازعہ پر نوجوان قتل ، ملزمان فرار ، مقدمہ درج ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چٹی روڈ وارڈنمبر 15 شاہکوٹ کے رہائشی 23 سالہ علیم اللہ طور کا آفتاب وغیرہ کے ساتھ زمین کا تنازعہ چل رہا تھا جو شدت اختیار کر گیا جس کی وجہ سے آفتاب نے اپنے 2ساتھیوں سمیت علیم اللہ کے گھر میں گھس کر اسے پسٹل کے پے در پے فائر کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے ، پولیس تھانہ سٹی شاہکوٹ وقوعہ کی اطلاع پا کر موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ، پولیس تھانہ سٹی شاہکوٹ نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی

متعلقہ عنوان :