برطانیہ ، مسجد کے باہر کار نے لوگوں کو روند ڈالا، 2 افراد زخمی

ہفتہ 28 اپریل 2018 20:04

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) برطانیہ کے شہر برمنگھم مسجد کے باہر کار نے لوگوں کو روند ڈالا، جس کے نتیجے میں2 افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا واقعہ برمنگھم کی شاہ جلال مسجد کے باہرنماز جمعہ کے بعد پیش آیا ، دونوں زخمیوں کی عمریں 20برس کیقریب ہیں اور ان میں سیایک کیسرمیں چوٹ ا?ئی ہے جبکہ دوسر ا زخمی حالت میں بھی چلنے کے قابل تھا۔

پولیس کا کہناہیکہ سلور رنگ کی کارکے ڈرائیورکوتاحال گرفتارنہیں کیاجاسکاجبکہ وہ واقعہ کی مزید تحقیقات کررہے ہیں تاہم واقعہ میں دہشت گردی کو خارج ازامکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔دوسری جانب رکن پارلیمنٹ شبانہ محمودنے کہا ہے کہ شاہ جلال مسجد واقعہ سیکمیونٹی میں تشویش کی لہردوڑگئی ہے۔