شورکوٹ چھاؤنی: علاج کے نام پر جعلی حکیموں کے ہاتھوں شہری لٹنے لگے

ہفتہ اپریل 20:04

شورکوٹ چھاؤنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) علاج کے نام پر جعلی حکیموں کے ہاتھوں شہری لٹنے لگے۔تفصیلات کے مطابق علاج کے نام پر جعلی حکیموں کے ہاتھوں مریضوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا اور گھروں میں حجامہ سنٹر بھی کھل گئے جہاں مردوں کیساتھ خواتین کے حجامے بھی کیے جانے لگے ہیں جس پر محکمہ صحت اور کنٹونمنٹ انتظامیہ کبھی ان ایکشن نہیں ہوئے جبکہ کئی نام نہاد جعلی حکیموں کے پاس رکھی ادویات زائدالمیعاد ہے جن کی کوئی جانچ پڑتال نہیں کی جاتی جس سے ان جعلی حکیموںسے علاج کروانے والے مزید بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر مستند جعلی حکماکینٹ ایریا کے گلی محلوں میں بغیر خوف وخطر اپنا کاروبار چمکاکر سینکڑوں زندگیاں داؤ پر لگا رہے ہیں۔محمد شاہد ،عبدالوحید،محمد عدنان عمران صادق،عتیق باجواہ ،محمد شفیق سمیت دیگر شہریوں نے حکام بالا سے فوری نوٹس لیکرسخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :