ایم کیوایم کی ایک اوروکٹ گرگئی

رکن سندھ اسمبلی یوسف شہوانی پی ایس پی میں شامل ہوگئے یوسف شہوانی کوپاک سرزمین پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد دیتا ہوںآج اسماعیلی کمیونٹی بڑی تعداد میں پی ایس ہی میں شامل ہورہے ہیں ان کو بھی مبارکباد دیتا ہوں، مصطفی کمال

ہفتہ 28 اپریل 2018 20:07

ایم کیوایم کی ایک اوروکٹ گرگئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) ایم کیوایم کی ایک اوروکٹ گرگئی رکن سندھ اسمبلی یوسف شہوانی پی ایس پی میں شامل ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی یوسف شہوانی پی ایس پی میں شامل ہوگئے ہیںاپنی شمولیت کااعلان انہوںنے پاک سرزمین پارٹی کے مرکزپاکستان ہائوس میںسربراہ پی ایس پی مصطفی کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیااس موقع پرسربراہ پی ایس پی سیدمصطفی کمال نے کہاکہ یوسف شہوانی کوپاک سرزمین پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد دیتا ہوںآج اسماعیلی کمیونٹی بڑی تعداد میں پی ایس ہی میں شامل ہورہے ہیں ان کو بھی مبارکباد دیتا ہوں اسماعیلی کمیونٹی پرامن پڑھی لکھی کمیونٹی ہے جن کا اس ملک کی ترقی میں بڑا کردار ہے صبح حیدر آباد سے واپس آئے ہیں حیدر آباد کے لوگوں کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں حیدرآباد والے تبدیلی کے لئے تیار ہیں حیدرآباد کی بلدیات والے انسان بنیں کرپشن ختم کریں جس دن چاہیں گے حیدرآباد کے بلدیاتی دفاتر میں گھس جائینگے حیدرآباد میں ہفتوں سے سیوریج کا پانی مسجدوں اور امام بارگاہ میں موجود ہے مصفطی کمال نے کہاکہ کراچی اور حیدرآباد کی بدترین بلدیاتی حالت ہے بلدیاتی نمائندے جو لوٹ رہے ہیں اسکا پیسا آج بھی لندن جارہا ہے بانی ایم کیوایم اور سب ملے ہوئے ہیںانہوںنے کہاکہ یوسف شہوانی پی ایس 90 سے رکن سندھ اسمبلی ہیںآج تک ان پر کوئی الزام نہیں تھا اب نہ جانے ایم کیو ایم کی طرف سے کیا الزام لگے میں یوسف شہوانی کو خوش آمدید کہتا ہوں زور زبردستی ہوتی تو اور بھی بہت آجاتے انہوںنے کہاکہ جب تک کے الیکٹرک ایک رہے گی تب تک بجلی کا مسلہ حل نہیں ہوسکتا الیکشن جیتنے کے بعد ہم کے الیکٹرک کامسئلہ حل کریں گے کے الیکٹرک گیس کے پیسے نہیں دے رہی کے الیکٹرک آج بھی کراچی کی عوام سے زیادہ پیسے لے رہی ہے کے الیکٹرک کو جو چائنیز کمپنی کو بیچا جارہا ہے اسے روکا جائے انہوںنے کہاکہ نواز شریف صاحب کی باتوں سے لگ رہا کے وہ کبھی کونسلر بھی نہیں بنے نواز شریف ووٹ کاغذ کا ٹکڑا ہے ووٹر کو عزت دو نواز شریف کو اللہ سے معافی مانگنی چائیے لوگ موجودہ حکمرانوں کو مسترد کر چکے ہیں ۔

#