اورکزئی:ٹل میں گھریلوی ناچاقی اور جائیداد کے تنازعے پررشتہ داروں کا ایک دوسرے پر کراس فائرنگ، دو خواتین سمیت 4افراد جاں بحق ،ایک زخمی

ہفتہ 28 اپریل 2018 20:07

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) ٹل میں گھریلوی ناچاقی اور جائیداد کے تنازعے پررشتہ داروں کا ایک دوسرے پر کراس فائرنگ دو خواتین سمیت 4افراد جاں بحق ایک زخمی اس حوالے سے ایس ایچ او تھانہ تل جمشید خان نے بتایا کہ گزشتہ روز دوپہر دو بجے تحصیل ٹل کے علاقہ محلہ دار العلوم میں ایک گھر میں رشتہ داروں نے گھریلوی ناچاقی اور جائیداد کے تنازعہ پر توں توں میں میں کے دوران طیش میں آ کر ایک دوسری پر اندھا دھند کراس فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ضیاء الرحمان عباس ولد محمد دین سیما بی بی زوجہ عباس شبنم زوجہ محمد دین سمیت 4افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شخص محمد دین شدید زخمی ہو گیا زخمی اور مرنے والوں کو تحصیل ہید کوارٹر ہسپتال ٹل اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہنگو منتقل کر دیا گیا ایس ایچ او کے مطابق کراس فائرنگ سے ایک فریق سے ایک شخص اور دوسری فریق سے ایک شخص اور دو خواتین قتل ہوئے ہیں انہوںنے کہاکہ واقعہ کی تفتیش جاری ہے تاہم ایسا لگتاہے کہ مرنے والے ایک شخص نے گھر میں گھس کر اپنے دیگر رشتہ داروں پر اندھا دھند فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں یہ واقع پیش ایا ہے تاہم تفتیش جاری ہے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اطلاع ملتی ہی ڈی پی او ہنگو آصف گوہر ڈی ایس پی ٹل شوکت علی شاہ بخاری نے ٹل ہسپتال کا دورہ اور حالات کا جائزہ لیا ۔