اورکزئی:ہنگو ٹل پولیس کی کامیاب کاروائی، دہشت گردکو گرفتار کرکے بھاری اسلحہ و بارودی مواد برآمد کرلیا

ہفتہ اپریل 20:07

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) ہنگو ٹل پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے دہشت گردکو گرفتار کرکے بھاری اسلحہ و بارودی مواد برآمد کرلئے اس حوالے سے ڈی پی او ہنگو آصف گوہر نے ڈی ایس پی ٹل شوکت علی شاہ اور ایس ایچ او جمشید خان کے ہمراہ تھانہ ٹل میں گرفتار دہشت گرد اور برآمد کیا گیا بارود اور اسلحہ میڈیا کو دیکھاتے ہوئے کہاکہ خفیہ اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ ٹل جمشید خان نے بھاری نفری کے ہمراہ یو سی دلن کے علاقہ آدم بانڈہ میں ہنگو پولیس کو دہشت گردی میں مطلوب نور نواز عرف نواز نامی دہشت گر د کے گھر پر چھاپہ مارا چھاپے کے دوران ایک ایس ایم جی ہیوی میشن گن ایک کلاشنکوف دو سیون ایم ایم رائفل اور ہزاروں مختلف بور کے کارتوس جبکہ زمین کے اندر چھپایا گیا 8کلو گرام وزنی بارودی بم برآمد کرکے ناکارہ بنا دیا گیا ملزم نور نواز عرف نواز کو بھی گرفتار کرلیا گیا مقدمہ درج کرکے ملزم کے خلاف تحقیقات کا عمل شروع کر دیا گیاہے گرفتار دہشت گرد نے بارود اور اسلحے سے ہنگو میں بڑا تخریب کاری کا منصوبہ تھا۔