وفاقی حکومت کی طرف سے موجودہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کو صرف 10فیصد ریلیف الائونس اور ہائوس رینٹ الائونس دے کر ٹرخا دیا گیا

ہفتہ اپریل 20:09

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) گزشتہ پانچ سال کی طرح موجودہ حکومت نے رواں سال کے بجٹ میں بھی سرکاری ملازمین کو صرف 10 فی صد ایڈہاک ریلیف الائونس اور ہائوس رینٹ الائونس میں معمولی سے اضافے پرٹرخا دیا۔ہم تنخواہوں اور پنشنوں میں اس اضافے کو مسترد کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس پر نظر ثانی کرکے اس میں بہتری لائی جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پنجاب ٹیچرز یونین جہلم کے ضلعی صدر چودھری راشد محمود،چیئرمین محمد اشفاق حیدر ،جنرل سیکرٹری چودھری وحید حیدر،میڈیا سیکرٹری چودھری افضال محمود نے قومی اسمبلی میں رواں سال کے بجٹ پر فوری رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی وجہ سے مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنوں میں حالیہ اضافے کے ساتھ بڑے سکیل کے ملازمین بالعموم اور چھوٹے سکیل کے ملازمین بالخصوص اس مہنگائی کا مقابلہ نہیں کرپائیں گے۔اس لیے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس پر نظر ثانی کی جائے اور تنخواہوں میں اضافہ مہنگائی کی شرح کو مد نظر رکھ کرکیا جائے۔