علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر طیاروں کی کمی اور فنی خرابیوں کا سلسلہ جاری

ہفتہ 28 اپریل 2018 20:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر طیاروں کی کمی اور فنی خرابیوں کی وجہ سے ملکی اور غیر ملکی پروازوں کے متاثر ہونے کا سلسلہ جاری رہا، جس سے متاثرہ پروازوں کے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، گزشتہ روز ان وجوہات کی بنا پر مجموعی طور پر 20 پروازیں متاثر ہوئیں جن میں سے 8 پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا جبکہ 12 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :