محکمہ تعلیم پنجاب نے نجی تعلیمی اداروں سے اتارے جانے والے شکایات سیل کے فلیکس کو دوبارہ نصب کرنے کی ہدایات جاری کر دی

ہفتہ اپریل 20:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر کے نجی تعلیمی اداروں سے اتارے جانے والے شکایات سیل کے فلیکس کو دوبارہ نصب کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں اور صوبے بھر کے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں نجی سکولوں کے باہر لگائے گئے شکایات سیل فلیکس کی تنصیب کا جائزہ لیں اور جو کوئی سکول اس کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا جائے اس کو 20 ہزار روپے یومیہ جرمانہ عائد کیا جائے، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس مقصد کے لئے محکمہ تعلیم پنجاب نے ڈی ای او اور ڈپٹی ڈی ای او کی سربراہی میں 50 خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو اس امر کا جائزہ لیں گی جبکہ محکمہ تعلیم پنجاب نے تمام نجی سکولوں کے مالکان کو متنبہ کیا ہے کہ انہیں طلبہ و طالبات سے طے شدہ شرح سے زائد وصول کی جانے والی فیسیں واپس کرنا ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :